3 جولائی 2016 - 19:11
نکاراگوئے کے صدر کی امریکہ پر نکتہ چینی

نکاراگوئے کے صدر نے براعظم جنوبی امریکہ کے ملکوں میں امریکہ کی مداخلت پسندانہ پالیسیوں پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق نکاراگوئے کے صدر ڈینیل اورٹیگا نے اتوار کے روز علاقائی تعاون کی تنطیم سیکا کے سربراہی اجلاس کے نام اپنے پیغام میں امریکہ کی مداخلت پسندانہ پالیسیوں کا مقابلہ کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

نیکاراگوئے کے صدر کے پیغام میں آیا ہے کہ امریکہ کی مداخلت پسندانہ اور آمرانہ پالیسیاں خطے کے امن و سلامتی کے لئے سنگین خطرہ ہیں۔

صدر ڈینیل اورٹیکا نے کہا کہ سیکا کے رکن ملکوں کو امریکی مداخلت کی وجہ سے انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی حمایت یافتہ امپریلسٹ قوتیں اس وقت برزیل، پیراگوئے اور وینزویلا میں بھی دکھائی دے رہی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169